حج ٹرمینل تک آنے کی ن لیگ کے کچھ رہنماﺅں کو ہی اجازت مل سکی، ن لیگی ہوگئے نالاں اور پریشان۔۔۔ تفصیلات آگئیں

سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کو حج ٹرمینل تک الوداع کرنے کیلئے ن لیگ کے 21 رہنماﺅں کو اجازت دیدی گئی۔ راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایازصادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس لاہور ایئر پورٹ پر تیار ہے، شہبازشریف ،ڈاکٹر عدنان سمیت 5 افراد ایئر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے۔

21افراد نوازشریف کو لاہور ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل سے رخصت کریں گے، راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایازصادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھئے: نواز شریف کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس پہنچ گئی، کچھ دیر میں بیرونِ ملک روانہ

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت کی مدت کے دوران علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد آج صبح 10 بجے ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store