لندن میں علاج ے بعد نواز شریف کس ملک روانہ ہونگے؟ ناقابلِ یقین خبر سامنے آگئی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

نواز شریف کو علاج کی غرض سے پہلے پاکستان سے لندن اور پھر لندن سے امریکہ کے شہر ہوسٹن منتقل کر دیا جائے گا۔


نواز شریف کے صاحبزادے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں سے مشاورت کر رہے ہیں جبکہ وہاں پر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے اجازت ملتے نواز شریف کو پہلے لندن اور پھر لندن سے امریکہ کے شہر ہوسٹن منتقل کر دیا جائے گا، اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اس حوالے سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ڈاکٹروں کے ساتھ مکمل رابطے میںں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے 2 سے 3 دن لندن میں ہی رہے گے اس کے بعد وہ امریکہ جائیں گے اور وہاں پر انکے خون کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں نے بھی اس چیز کی اجازت دے دی ہے کہ نواز شریف کو امریکہ لیجایا جائے۔ دوسری جانب عدالت کا فیصلہ آنے کا بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی التجائیں اللہ تعالیٰ نے منظور کر لیں، اب نواز شریف کا علاج جو کہ فوری ہونا چاہیئے تھا۔

اس علاج میں حکومت کی پیدا کرتی تاخیر عدالتِ عالیہ کے فیصلے نے ختم کر دی، میں آج عدالتِ عالیہ، عوام معزز جج صاحبان اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نواز شریف کے لیے دن رات دعائیں کرتے رہے، اللہ تعالیٰ اس سفر کو مبارک کرے اور نواز شریف کو صحت یاب کرے تا کہ وہ علاج کرا کر واپس وطن آ سکیں، حکومت کے تاخیری حربے آج اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیوکورٹ نے حکومتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے باہر بھیجنے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے فوری طور پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے،

شہباز شریف اور نواز شریف کی جان سے عدالتِ عالیہ میں انڈر ٹیکنگ دی گئی ہے، جس کے بعد عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ، حکومتی وکیل کی جانب سے عدالتی ڈرافٹ پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا لیکن عدالتِ عالیہ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا پروانہ جاری کر دیا ۔

install suchtv android app on google app store