مولانا صاحب کو ایسی لَش پَش سہولتیں فراہم کیں کہ اپوزیشن کے وہم وگمان میں بھی نہیں۔۔۔ فردوس عاشق نے بہت ساری حقیقتوں سے پردہ اٹھایا

مولانا فضل الرحمان اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں، پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں، حکومت نے انہیں ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش و جذبے سے اپنی ذات کےلئے گفتگو کریں، اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ان سب کےلئے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل، اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی، پریشانی میں اضافہ

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو گیا۔

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store