مولانا صاحب مارچ کریں مگر عدالتی فیصلوں کا احترام کریں نہیں روکیں گے، وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
مولانا صاحب مارچ کریں مگر عدالتی فیصلوں کا احترام کریں نہیں روکیں گے، وزیر داخلہ کا بڑا اعلان فائل فوٹو مولانا صاحب مارچ کریں مگر عدالتی فیصلوں کا احترام کریں نہیں روکیں گے، وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ جمہوری روایت کے تحت مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو نہیں روکیں گےاور وزیراعظم کی اجازت کے بعد انتشار پھیلانےوالوں کے منہ بند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا صاحب عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہی اسلام آباد آسکتے ہیں، مولانا صاحب مارچ کریں مگر عدالتی فیصلوں کا بھی احترام کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے بھی احتجاج کئے ہیں اس لیے مولاناصاحب کو نہیں روکیں گے مگر یہ نہیں پتہ کہ مولانا فضل الرحمان مارچ کریں گے یا دھرنا دیں گے۔

اعجاز شاہ نے بتایا کہ مولاناصاحب نےتین اکتوبر کو لانگ مارچ کافیصلہ کیاتو حکومت نے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی سے کہا جا کر اپوزیشن سے مذاکرات کریں کہ وہ چاہتےکیا ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ رہبر اور مذاکراتی کمیٹی نے مل کر ایک مقام کا فیصلہ کیا مگر مولانا کے مطالبے ایک سے دو اور پھر 3 ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سواں پل کے راستےکو بند کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے اس لیے سواں پل کا راستہ فوری طور پر کھول دیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مارچ ملک اور اسلام آباد میں ہوتے رہے ہیں، ماضی میں سپریم کورٹ کے اوپر بھی یلغار ہوئی تھی اور وکلا کی تحریک کے دوران بھی یلغار ہوئی تھی۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ جمہوری روایت کے تحت مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو نہیں روکیں گے اور جیسے ہی وزیراعظم نے اجازت دی تو انتشار پھیلانے والوں کے منہ بند ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store