جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا پاکستان کےلئے ہر دن یوم سیاہ ہے: ملیحہ لودھی

  • اپ ڈیٹ:
ملیحہ لودھی فائل فوتو ملیحہ لودھی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا، تصاویر میں کشمیر پر تاریخی اجلاس اور مقبوضہ وادی میں حالیہ مظالم کی عکاسی کی گئی۔

تقریب میں سعودی عرب کے مستقل مندوب اور او آئی سی کے سفیر نے شرکت کی، کشمیری رہنماؤں کا وفد بھی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوا۔

علاوہ ازیں او آئی سی کے انسانی حقوق کے اعلیٰ نمائندے بھی شریک ہوئے، تقریب میں عراق، ترکی، چین اور دیگر ممالک کے سفارت کا بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔

اس موقع پر سعودی سفیر غلام نبی فائی کا کہنا تھا کہ سعودی عوام کشمیری بھائیوں کی اصولی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر پر مؤثر سفارتکاری پر تمام کشمیری ملیحہ لودھی کے معترف ہیں۔

دریں اثنا کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مندوب کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سید علی گیلانی نے بھی کئی مواقع پر ملیحہ لودھی کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا جا رہا ہے، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، رواں سال 5 اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواں سال یوم سیاہ ماضی کی نسبت مختلف اور نمایاں ہے، 5 اگست کے اقدام نے آبادیاتی ڈھانچے اور شناخت کو تبدیل کر دیا ہے، پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کیا، دوسری طرف بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store