ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کے خلاف بھارتی سازش ہوئی بے نقاب مگر کیسے؟ جانیے اس خبر میں

پاکستان کیخلاف بھارت کی سازش اس بار بھی ناکام ہوگئی فائل فوٹو پاکستان کیخلاف بھارت کی سازش اس بار بھی ناکام ہوگئی

پاکستان کیخلاف بھارت کی سازش اس بار بھی ناکام ہوگئی ہے۔ 

پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے گئے پاکستانی وفد نے وہاں 39 رکنی ایف اے ٹی ایف سے متعلق اداروں اور تنظیموں کے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جاسکے۔

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو کوئی نیا پلان نہیں دیا جائے گا کیونکہ پچھلے پلان پر عمل کی مہلت مل سکتی ہے۔ پاکستانی حکام کو یہ اعتماد اور یقین ہے کہ تمام معاملات قابو میں ہیں۔ چین، ترکی اور ملائیشیا نے بھارت کی جانب سے کوئی پاکستان مخالف قرارداد کی صورت میں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب تک خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور سعودی عرب نے بھی پاکستان کو تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جس میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پیرس میں مذکورہ اجلاس سے قبل جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سفارشات سے پاکستان حکام کو آگاہ کیا گیا۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ نے پاکستان کو 10نکات کا پابند، مزید 10نکات کا جزوی پابند اور 7کا عدم پابند قرار دیا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں کے خلاف تحقیقات، عدالتوں سے سزائوں اور ان پر عمل درآمد سے ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کا 5رکنی وفد شریک ہے۔

install suchtv android app on google app store