چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھرنے الیکشن کمیشن کی حیثیت کو متنازع کیوں قرار دیا جانیے اس خبر میں

چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر

چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کوحلقے میں جانے سے کوئی قانونی ضابطہ نہیں روکتا، الیکشن کمیشن کچھ بھی کرلے اس کی حیثیت متنازع ہی رہے گی، متنازع الیکشن کمیشن پہلے 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دے۔


ترجمان بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اورضابطہ نہیں روکتا۔
ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پرکیسے نوٹس بھیجا جا سکتا؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسی پابندیوں سے اپنی متنازع ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ متنازع الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔

مصطفیٰ نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کرلے اس کی حیثیت متنازع ہی رہے گی۔ واضح رہے پی ایس 11 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت گزشتہ روزپی ایس 11 میں ریلی نکالی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی ریلی کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزراء کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرعبدالغفار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت ملی ہے۔
عبدالغفارنے کہا کہ قواعد کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ارکان اسمبلی، وزرا کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لاڑکانہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، الیکشن کمیشن کے قواعد کے تحت ضمنی الیکشن کے دوران وزرا، ارکان اسمبلی مشیر حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو کی زیر قیادت ریلی میں پی ایس 11 پر پیپلزپارٹی کیامیدوار جمیل سومرو، صوبائی وزراء سہیل سیال، مکیشن چاولہ، شبیر بجارانی و دیگر بھی موجود تھے، ریلی میں ارکان سندھ اسمبلی صوبائی کابینہ ارکان نے بھی شرکت کی، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت بطور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو بھی حلقہ انتخاب میں سیاسی سرگرمیاں نہیں کر سکتے ریٹرننگ افسر پی ایس 11 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس کا اجرا کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں تعزیتی دورے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store