فضل الرحمان اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں، مطالبات سامنے نہیں آئے کہ مارچ کیوں کر رہے ہیں؟ کس کا بیان سامنے آگیا

  • اپ ڈیٹ:
مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیاہے اور اب فواد چوہدری جے یو آئی ایف کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فضل الرحمان اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں ۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، فضل الرحمان کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں ، پتہ نہیں مولانا مارچ کیوں کر رہے ہیں ، مولانا پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات تو بنا لیں ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ میں بڑے عرصے سے اندرونی لڑائی چل رہی ہے ، ن لیگ باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔

install suchtv android app on google app store