بھارتی سرکار نے نیا سوشہ چھوڑ دیا، پاکستانی حکام کا بھارت کو بار بار سدھر جانے کا مشورہ ورنہ نتیجہ نہایت خطرناک

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ پاکستان ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بھارت ایسی غلطی نہ کرے ، اگر بھارت نے جارحانہ اقدام کرتے ہوئے کوئی غلطی کی تو پاکستان کی فورسز اسے بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل بھارتی پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مغربی سرحد پار سے ڈورنز کے ذریعے ہتھیار گرائے جا رہے ہیں اور یہ کام اسلام پسند عسکری گروپ اور خالصتان گروپ کے حامی دہشت گرد پاکستانی ایجنسی کی سرپرستی میں کر رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store