اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 3 تقریریں، وزیر اعظم عمران کی تقریر نے پایا کونسا نمبر؟ خبر آگئی

وز اعظم عمران خان فائل فوٹو وز اعظم عمران خان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس کا پانچواں روز جاری ہے جس دوران دنیا بھر کے رہنما اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اب تک ہونے والی تقریروں میں یوٹیوب پر سب سے مقبول ترین تقریر ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی گئی تقریر ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی میں تقریباً 36 منٹ طویل تقریر کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر ، فلسطین اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے مسائل پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی۔ ان کی تقریر کو تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار لوگ اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دیکھ چکے ہیں اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی گئی تقریر ہے۔

 

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پردوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر ایرانی صدر کی رہی۔ حسن روحانی کی تقریر کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر اب تک 3 لاکھ 26 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

 

وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز جنرل اسمبلی سے تقریباً 50 منٹ طویل خطاب کیا جس میں اسلامو فوبیا، ماحولیاتی آلودگی ، مسئلہ کشمیر اور آر ایس ایس پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔ ان کی تقریر کو یو ٹیوب پر اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 809 لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ حالیہ جنرل اسمبلی اجلاس کی تیسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر ہے۔ 

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جمعہ کے روز جنرل اسمبلی کے پہلے سیشن کے دوران خطاب کیا۔ ان کے 17 منٹ کے خطاب کو 2 بار شیئر کیا گیا ہے ۔

ان کے خطاب کے ہندی ورژن کے 61 ہزار 483 اور انگریزی ورژن کے 36 ہزار 961 ویوز ہیں جو مجموعی طور پر 98 ہزار کے قریب بنتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو صرف 39 ہزار لوگوں نے اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دیکھا۔

خیال رہے کہ اس خبر میں 29 ستمبر رات 12 بج کر 05 منٹ تک کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ مختلف ویڈیوز کے ویوز بڑھیں گے جس کے باعث ان کی مقبولیت کی ترتیب بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store