سردیوں میں نیم گرم پانی پینے کے فائدے جانتے ہیں؟

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ فائل فوٹو ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

مگر سرد موسم میں بیشتر افراد کم پانی پینے لگتے ہیں کیونکہ انہیں پیاس کا احساس کم ہوتا ہے۔

موسم گرم ہو یا سرد، مناسب مقدار میں پانی پینے سے صحت کو درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پیاس نہ لگنے کے سبب پانی کا استعمال کم کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہاضمے اور جسمانی دیگر اعضاء سے متعلق شکایت بڑھ جاتی ہے۔

سردیوں میں بھی پانی کی مقدار کم از کم 8 گلاس کے درمیان ہونی چاہیے اور اگر یہ مقدار نیم گرم پانی پر مشتمل ہو تو جسم پر حیرت انگیز فوائد خود بہ خود واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اور اگر سادہ پانی کے بجائے نیم گرم پانی پی لیا جائے تو اس کے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں وائرل انفیکشن، موسمی بیماریوں خصوصاً نزلہ زکام بخار سے بچنے کے لیے اگر نیم گرم سے تھوڑا سا زیادہ گرم (اتنا گرم کے زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) کرکے استعمال کیا جائے تو اس کے صحت پر فوائد سو گنا بڑھ جاتے ہیں۔

جاپانی طبی ماہرین کے مطابق گرم پانی کے نتیجے میں شدید سر درد (مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج گرم پانی سے کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store