پاک بحریہ کے سربراہ اور فرانسیسی سفیرکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک بحریہ کے سربراہ اور فرانسیسی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے فائل فوٹو پاک بحریہ کے سربراہ اور فرانسیسی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے

پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے آج اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے معزز مہمان کو بحرہ ہند کی سمندری حدود میں گشت کے بارے میں پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

فرانسیسی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store