نیب ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے 4 ریفرنسز اور 3 کرپشن کیسز پر انکوائری کی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے 4 ریفرنسز اور 3 کرپشن کیسز پر انکوائری کی منظوری دیدی فائل فوٹو نیب ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے 4 ریفرنسز اور 3 کرپشن کیسز پر انکوائری کی منظوری دیدی

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے چار ریفرنسز اور تین کرپشن کیسز پر باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس نے بدعنوانی کے چار ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور کاکا کے خلاف تین ارب روپے کرپشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری گلاب خان، بینک آف پنجاب کے سابق صدر نعیم الدین خان اور سابق ڈی جی پی آئی ڈی چوہدری رشید کے خلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔

اجلاس میں تین کرپشن کیسز پر باقاعدہ انکوائری کی بھی منظوری دی گئی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی زرداری گروپ، شہبازشریف کے سابق سیکرٹری امداد اللہ بوسال، لیگی رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال اور زرعی ترقیاتی بینک کے چیف آپریٹنگ افسر سید طلعت محمود کے خلاف انکوائری شروع ہوگی۔

چیئرمین نیب نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جبکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store