حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت ایوان صدر کی 22 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت

حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت ایوان صدر کی 22 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت فائل فوٹو حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت ایوان صدر کی 22 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت

حکومت کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر سیکریٹریٹ نے بائیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت کی۔ ایوان صدر سیکریٹریٹ نے صدر عارف علوی کی ہدایت پر کفایت شعاری شروع کی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی اسی فیصد رقم واپس کی گئی۔ رواں مالی سال کے اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں چھ اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی۔

ایوان صدر کے سیکیورٹی عملے کیلئے پاک فضائیہ کی معمول کی پروازیں استعمال کی گئیں۔ صدر عارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں۔ کمرشل پروازیں استعمال کرنے کے نتیجے میں قومی خزانے کو 11 کروڑ 27 لاکھ کا فائدہ ہوا۔

وزارتوں کے بڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدر کو کھولا گیا، نتیجے میں ایک کروڑ کی بچت ہوئی۔ جبکہ صدر کے دوروں کے مواقع پر موجود 36 افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store