عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا

عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا فائل فوٹو عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا

لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر کی، جہاں خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی جانب سے درخواست ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں لیگی رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون اورتمام ریکارڈ فراہم کیا، لہذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔

جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store