سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے فائل فوٹو اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

سعودی ولی عہد کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں آئندہ 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دو روزہ دورے کے باعث ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق ریڈزون، ایکسپریس ہائی وے، کشمیر ہائی وے اور بلیو ایریا میں ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی 2 روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store