حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی: وزیراعظم

حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی: وزیراعظم فائل فوٹو حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کرنے پر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں امریکہ میں قائم ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین پاسکل جیرکین سے باتیں کررہے تھے۔

ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں موجود صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیاحت ایک اہم شعبہ ہے جس پر ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

عمران خا ن نے کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور ایک انتہائی آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد کاروبار اور سیاحوں کا خیرمقدم کرنا ہے۔

پاسکل جیرکین نے وزیراعظم کودنیا بھر میں ینگ پریذیڈنٹس تنظیم کے وسیع نیٹ ورک کے بارے میں بتایا جوکہ معیشت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لئے ملک کو کھولنے کی حکومتی پالیسی کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store