نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی فائل فوٹو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے این ایف نے بیرونِ ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نو شہرہ کے رہائشی ملزم عادل پرویز کو طیارے سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرونِ ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نوشہرہ کے رہائشی عادل پرویز کے سامان سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ آئس ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ملزم عادل پرویز منشیات اپنے ساتھ پرواز ای کے 613 میں لیکر جہاز پر پہنچ گیا تھا۔ ملزم براستہ دوبئی سعودی عرب کے شہر ریاض جارہا تھا۔ اے این ایف نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس سیل منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ملزم عادل پرویز منشیات سمیت طیارے تک پہنچنے کے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ معاملے میں ایئرلائن یا ایئرپورٹ کا کوئی اہلکار کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store