وزیراعظم کی زیرصدارت پہلی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت پہلی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگا فائل فوٹو وزیراعظم کی زیرصدارت پہلی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پہلا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائےگا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراءشرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 ء پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے.

اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی کو 1200کیوسک اضافی پانی دینے پر غور کیاجائےگا، بلوچستان کے توانائی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں پٹ فیڈر اورکیرتھرکینال کو پانی فراہم کرنے پر غورہو گا، ای اوبی آئی اورورکرزویلفیئربورڈکے معاملات پر مشاورت ہو گی، ہائرایجوکیشن کمیشن کے معاملات کاجائزہ لیاجائےگا۔

 

install suchtv android app on google app store