چیف جسٹس نے لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس نے لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لے لیا فائل فوٹو چیف جسٹس نے لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لے کر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، سیکریٹری مواصلات اور چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے لواری ٹنل کی بندش پر نوٹس چترال کے رہائشی کی درخواست پر لیا ہے۔

مذکورہ شہری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ لواری ٹنل تکمیل کے باوجود صرف چند گھنٹے کے لیے کھلتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جب بھی لواری ٹنل کو کھولا جاتا ہے تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے چیئرمین این ایچ اے، سیکریٹری مواصلات اور چیف سیکریٹری سے 5 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

install suchtv android app on google app store