صدر مملکت نے انتخابات سے متعلق شکایات سننے کیلئے بینچوں کی تعداد میں اضافہ کا آرڈیننس جاری کردیا

صدر مملکت نے انتخابات سے متعلق شکایات سننے کیلئے بینچوں کی تعداد میں اضافہ کا آرڈیننس جاری کردیا فائل فوٹو صدر مملکت نے انتخابات سے متعلق شکایات سننے کیلئے بینچوں کی تعداد میں اضافہ کا آرڈیننس جاری کردیا

صدرممنون حسین نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا ایک آرڈیننس جاری کیاہے جس میں انتخابات سے متعلق شکایات اور اپیلیں سننے کیلئے بینچوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن ایکٹ2017ء کی دفعہ چھ میں ترمیم کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کواجازت دی گئی ہے کہ وہ شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلدنمٹانے کیلئے تین یاتین سے زائد ارکان پرمشتمل مزید بینچ تشکیل دے سکتاہے۔اس ترمیم کامقصد انتخابات سے متعلق شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلد نمٹانا ہے۔

install suchtv android app on google app store