صدر مملکت کی برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

صدر مملکت کی برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات فائل فوٹو صدر مملکت کی برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین کی برازیل کی مسلح افواج کے سربراہ ایڈ مرل ایڈی میر سوبرینو سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعلقات  بڑھانے پر اتفاق۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں، توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا۔انھوں نے یہ بات برازیل کی افواج کے سربراہ ایڈ مرل ایڈی میر سوبرینو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان میں برازیل کے سفیر کلا ڈیو راجہ گاباگلہ لینا کے علاوہ دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store