اللہ کا قانون ہے بدعنوان آدمی پکڑا جاتا ہے، صدر ممنون حسین

اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی پکڑا جاتا ہے، صدر ممنون حسین فائل فوٹو اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی پکڑا جاتا ہے، صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے۔

لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں لیکن احتساب اچھا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدعنوانی ہوئی ہے، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے، آخرکار پکڑا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ’جو واقعات پاکستان میں بدعنوانی کے ہوئے ہیں تو یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے‘۔

نواز شریف سے ملنے سے متعلق سوال پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اسپتال میں ملنے کے لیے جانا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بھی جاؤں گا۔

install suchtv android app on google app store