نگران وزیراعظم کاپاکستان چین آپٹیکل فائبرکیبل کنیکٹیویٹی منصوبےکاافتتاح

نگران وزیراعظم کاپاکستان چین آپٹیکل فائبرکیبل کنیکٹیویٹی منصوبےکاافتتاح فائل فوٹو نگران وزیراعظم کاپاکستان چین آپٹیکل فائبرکیبل کنیکٹیویٹی منصوبےکاافتتاح

ران وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس ناصر الملک نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹیویٹی منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ مواصلاتی ڈھانچے کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا زمینی تذویراتی مواصلاتی رابطہ فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک روٹ کے ساتھ معلوماتی اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کا انقلاب لائے گا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی سدا بہار اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر دو سال کے اندر عملدرآمد خصوصی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک چینی قیادت ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کا انتہائی اہم حصہ ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔

ناصر الملک نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مقصد جنوبی ایشیا کے عوام کی تقدیر بدلنا ہے اوراس منصوبے سے چین، وسطی ایشیائی اور سارک ممالک اور مشرقی وسطی پر مشتمل خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ راہداری میں بنیادی حیثیت حاصل ہونے کے باعث پاکستان سماجی و اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی صورت میں وسیع تر فوائد حاصل کرسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کا ملکوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا تعمیر کیا جانے والا یہ بنیادی ڈھانچہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سکیورٹی ضرورتوں کوپورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

install suchtv android app on google app store