صدر مملکت سے یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر کی ملاقات

صدر مملکت سے یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر کی ملاقات ٖفائل فوٹو صدر مملکت سے یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی انسانی وسا ئل کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، اس مقصد کےلئے ملک میں مزید اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان سے ملاقات کے دوران کہی جس میں صدر مملکت نے ان کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان قائم ہونے سے شمالی علاقہ جات میں تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اس نئی یونیورسٹی کو ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے سینٹ، سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل اور سلیکشن بورڈ کے جلد قیام کی ہدایت کی تاکہ یونیورسٹی کے امور بلاتعطل انجام پا سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے صدر مملکت کو یقین دلایا وہ بلتستان یونیورسٹی کی بہتری کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

install suchtv android app on google app store