نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزرا

نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزرا فائل فوٹو نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزرا

نگراں حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی اور نہ ہی آئی ایم ایف سے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے سمیت کوئی معاہدہ کرے گی۔

وہ ملک میں الیکشن کے بروقت شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرے گی اور اقتدار نئی منتخب حکومت کے حوالے کرکے چلی جائے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و توانائی علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بجلی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آج کل تیس سے چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ ہے، جبکہ دو ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے ابھی لوڈشیڈنگ ہوگی تاہم آنے والے مہینوں میں بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بروقت شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گے۔اس موقع پر وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہم کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ نئی منتخب حکومت کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store