جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے

چینی صدر شی جن پنگ فائل فوٹو چینی صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ امریکا اور چین کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ چینی صدر 30 ویں اپیک اکنامک سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو پہنچنے پر چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے اوور سیز چینی باشندوں کا ایئر پورٹ پر رش دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق چینی باشندوں نے ایئر پورٹ سے ہوٹل تک قطار بنا کر چینی صدر کو خوش آمدید کہا۔

install suchtv android app on google app store