بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، گلگت بلتستان آرڈر پر احتجاج

بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی فائل فوٹو بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی طلبی ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں گلگت بلتستان کو متنازع علاقہ کہا گیا ہے جس پر بھارت نے احتجاج کیا ہے۔

سفارتی ذائر کے مطابق بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو اپنا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی دفتر خارجہ کو جواب کی تیاری کی جارہی ہے تاہم جواب جلد جاری دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store