فرائض میں غفلت ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

فرائض میں غفلت ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل فرائض میں غفلت ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فرائض میں غفلت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کو معطل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف چیئرمین نیب کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر تحقیقات کے بعد کارروائی کی گئی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر محکمے کے 85 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس میں اعلیٰ عہدوں پر موجود افسر بھی شامل ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store