حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سارے مسئلے کی جڑ ہے۔خورشید شاہ

 حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سارے مسئلے کی جڑ ہے۔خورشید شاہ فائل فوٹو حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سارے مسئلے کی جڑ ہے۔خورشید شاہ

خورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 22 آئندہ عام انتخابات کے وقت پر انعقاد میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

 اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن قانون میں بڑے سقم کی نشاندہی کرتے ہوئے سیکشن 22 پر عملدرآمد کی صورت میں بروقت الیکشن ناممکن قرار دیدیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سارے مسئلے کی جڑ ہے۔خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن پر مشکل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتے ہوئے انتخابات کے بعد قانونی مسائل پیدا ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب بروقت الیکشن چاہتے ہیں، اسمبلی کے اگلے اجلاس میں ضروری قانون سازی کرنا ہو گی۔

install suchtv android app on google app store