بہتر ہوتا نگراں وزیراعظم کیلئے کسی اور کا انتخاب کرتے: خورشید شاہ

خورشید شاہ فائل فوٹو خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، خیبر پختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کی نامزدگی پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

پی پی رہنما نے کہا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے، انوار الحق کاکڑ صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیے

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔

install suchtv android app on google app store