بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

بل گیٹس کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات فائل فوٹو بل گیٹس کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store