مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا مقابلہ نہیں، بحثیت قوم ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے سب سے قیمتی جان قربان کر دی ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پاکستان نے اللہ کی مہربانی سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی کمرتوڑ دی ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم نے کہا جلد بچے کھچے دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کردیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

install suchtv android app on google app store