پاک فوج میں بھرتی لیفٹیننٹ اور کیپٹن رینک کے افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلیں سائن کیں جن میں افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا جن میں ایک کیپٹن تھا اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اس وقت افغان سرزمین میں مقیم ہیں، سوائے ان تین چار ہزار کے جن کو بانی پی ٹی آئی لائے تھے، اس کے لیے قومی اسمبلی کو بریفنگ بھی دی گئی تھی، 2022 کی بات ہے، اس کے بعد مزید نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کوئی نئے اصول طے نہیں کرنا چاہتے، جو ماضی گزرا ہے 30،40 سال کا اسے کلین بریک کیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلیں سائن کیں جن میں افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا جن میں ایک کیپٹن تھا اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کو لانے، معاشی تباہی اور نوازشریف کو فارغ کرنے پر پوچھنا چاہیے، جنرل (ر) باجوہ ، فیض اور بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ کو جواب دیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ گھر ہم بہت دفعہ گئے ہیں، گھراور جیل کاراستہ پتا ہے،ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store