شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت فائل فوٹو سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

مزید جانئیے: ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 21 سالہ دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔

install suchtv android app on google app store