محب وطن بلوچ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کر رہے ہیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محب وطن بلوچ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کر کے قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا گیا کہ بھٹکے ہوئے بلوچوں کی جانب سے خود احساسی سول ملٹری لیڈر شپ کی انتھک کوششوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 300 فراریوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈالے تھے۔

کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید جانئیے: کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ محب وطن بلوچ غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کو مسترد کر کے رضا کارانہ طور پر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store