کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

بلوچستان میں سیکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراری جنگجو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے فراریوں نے ہتھیار ڈالے۔

تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں 17 کمانڈرز سمیت 300 سے زائد فراری شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے، ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store