پرنس کریم آغا خان 13 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پرنس کریم آغا خان فائل فوٹو پرنس کریم آغا خان

پرنس کریم آغا خان تیرہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

پرنس کریم آغا خان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ انیس دسمبر کو واپس فرانس روانہ ہو جائیں گے پاکستان میں قیام کے دوران پرنس کریم آغا خان کراچی میں آغا خان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرینگے، جہاں طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کرینگے۔

نو دسمبر کو چترال، دس دسمبر کو گلگت بلتستان، بارہ سے چودہ دسمبر کو اسلام آباد میں اپنے پیروکاروں سے ملاقاتیں کرینگے جب کہ پندرہ سے انیس دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے۔

پرنس کریم آغا خان اسلام آباد اور کراچی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

install suchtv android app on google app store