توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کریں گے: شاہد خاقان عباسی کا پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا2013 میں حکومت کو توانائی کے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، توانائی قلت پر قابو پانے کےلیے گیس کو نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے کہا دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر گیس مہیا ہو گی، ملک میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والے مزید بجلی گھر بھی لگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا گیس پلانٹس، سی این جی اور صنعتی ضرورتوں کے باعث گیس کی طلب ایک پی سی ایف ہے، آئندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے، اس کے شعبے میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store