بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

بھارت نے کلبھوشن کی سزا پر عالمی عدالت سے رجوع کرلیا بھارت نے کلبھوشن کی سزا پر عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

بھارت نے “را” کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔

بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت نے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جو ایران میں اپنا کاروبار کر رہا تھا جسے وہاں سے اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا۔

install suchtv android app on google app store