پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں: وزیر اعظم

 پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف شہباز شریف سے گلے مل رہے ہیں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف شہباز شریف سے گلے مل رہے ہیں

وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پہلے ردعمل میں اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

پاکستانی قوم کی طرح وزیر اعظم نواز شریف، ان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا بھی پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

مزید جانئیے: پاناما کیس: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم نواز شریف نے شبہاز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا پر عدالتی فیصلہ سنا۔ اور اللہ کا شکر بجالائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف کا پاناما فیصلے کے بعد سماجی ویب سائیٹ پر خوشی کا اظہار

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پہلے رد عمل میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

install suchtv android app on google app store