پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی جب کہ اس دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزے کے باہمی استثنا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store