عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم، نمبر الاٹ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض ختم کر دیا گیا فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض ختم کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض ختم کر دیا گیا۔ درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ بھی آئے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروایا جا سکے۔

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ بھی آئے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروایا جا سکے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار نے فریقین پر توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض دورکر کے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ہے اور رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست کو نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کو 8/2026 نمبر لگایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store