عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان، سیکیورٹی انتظامات مکمل

سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج ہی شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے فائل فوٹو سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج ہی شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے

سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج ہی شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، آئی جی اسلام آباد نے شفا اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکورٹی کلیرنس شروع کی اور روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔

شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے، شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکورٹی کلیرنس شروع کی اور روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔

آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی سی ٹی او سمیت دیگر پولیس افسران موجود رہے، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ساتھ ملحقہ روڈ کو بند کردیا گیا۔

اسی طرح عمران خان کو اڈیالہ جیل سے باہر لانے کے لیے اڈیالہ کے اردگرد سیکیورٹی سخت کردی گئی، اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس نے تمام دکانیں بند کرادیں اور اردگرد لگی لائٹس بھی بند کرادیں۔ 

 

install suchtv android app on google app store