وزیراعظم شہباز شریف کی پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنےکے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جیسے گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے ساتھ دیا اس طرزپرکفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس لغاری شریک ہوئے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنےکے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جیسے گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے ساتھ دیا اس طرزپرکفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا ملک میں ایندھن فراہمی کی صورتحال کا بہترین انتظام کیاگیا، عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیاگیا، حکومتی سبسڈی سے ایندھن قیمتوں کے اضافےکے اثرات کو مؤثر اندازمیں کنٹرول کیاگیا۔

وزیراعظم نے حکام کا ہدایات دیں کہ ہرممکنہ چیلنج سے نمٹنےکےلیےمکمل تیاری رکھیں، ضرورت پڑنے پربروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے، صوبائی حکومتوں سے ملکرپیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ملکی ضروریات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،مستقبل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کویقینی بنالیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store