پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دے دیا

عاصم افتخار فائل فوٹو عاصم افتخار

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خطاب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں، متاثرہ لوگوں تک مدد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ آف پیس کو مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی تعمیر نو پر واضح پیش رفت کرنی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store