وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی آنے سے قبل ایک پیغام میں کہا کہ تین روزہ دورے پر سندھ جا رہا ہوں، اتوار کے روز مزار قائد پر جلسہ ہوگا جہاں ہم کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔ ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام بھرپور تیاری کریں اور اسٹریٹ موومنٹ میں ساتھ دیں۔
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی روانگی سے قبل نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز جان بوجھ کر لیٹ کی جارہی ہے۔
پرواز نے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز اب ساڑھے 12 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔