معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے، معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا، چین سے بھی رابطہ کیا تھا، اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ، ہوسکتا ہے کہ آگے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ پڑے ۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے ، دعا کریں ترکیے نیتن یاہو کو اغوا کرلے اور سارا حساب برابرکرلے ۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتا دیتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ کل چین کو تائیوان سے کیسے روکا جاسکتا ہے، اس سے تو یوکرین جنگ قانونی ہوگئی، یوکرین میں روسی حملے کا کچھ جھوٹا سچا جواز تو تھا، وینزویلا میں حملے کا تو جواز ہی کوئی نہیں تھا، ورلڈ آرڈر جو بھی تھوڑا بہت ہے وہ تباہ ہورہا ہے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ایران پر امریکی حملے سے پاکستان کے لیے چیلنج پیدا ہوگا، اسرائیل نے امریکا کو بیوقوف بنایا ہے یا یہ دونوں مل کر سب کچھ کررہےہیں، 2012میں اسرائیل کہتا تھا کہ چار پانچ دن میں ایران ایٹم بم چلا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 اقوام متحدہ میں اسرائیل نے ایران سے متعلق یہ جھوٹ بولا، یہ سارے الزامات جواز بنانے کے لیے تھے کہ مستقبل میں ایران پر حملہ کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store