نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کا سورج طلوع

ملک میں نئی امیدوں کے ساتھ 2026ء کا سورج طلوع ہو گیا فائل فوٹو ملک میں نئی امیدوں کے ساتھ 2026ء کا سورج طلوع ہو گیا

ملک میں نئی امیدوں کے ساتھ 2026ء کا سورج طلوع ہو گیا۔ نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لاہور میں دھند کے باعث سال نو کا پہلا سورج نہیں دیکھا جا سکے گا، دھند کم ہونے کی صورت میں سورج نظر آئے گا۔

کراچی میں 7بج کر 17منٹ پرنئے سال کا پہلا سورج طلوع ہوا، شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کا پہلا سورج دیکھنے ہل پارک پہنچ گئی، شہریوں نے طلوعِ آفتاب کے خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ملتان میں دھند کے باعث شہری پہلے طلوع آفتاب کے نظارے سے محروم رہے۔ شہریوں نے کہا کہ پوری قوم 2026 میں ملک کی معاشی بہتری کے لیے پر امید ہے۔

الوداع 2025،خوش آمدید 2026 :ہم نیوز کی جانب سے نیا سال مبارک

اللہ کرے کہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں، سکون اور ترقی لے کر آئے اور ملک کے لئے یہ کامیابیوں کا سال ہو اور عوام خوشحال ہو۔

install suchtv android app on google app store