اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین ملتوی

اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا فائل فوٹو اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ محکمہ ریلویز نے اسلام آباد تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا ۔

محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نےکوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر دیں تھیں۔

تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔

install suchtv android app on google app store